Maktaba Wahhabi

تحریف النصوص ( حصہ اول )

مؤلف: ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

ناشر: ابو جابر سلفی لائبریری کیماڑی کراچی

سال شائع: 2006

اور سفیان نے ایک مرتبہ کہا: ’’اور جب رکوع سے سر اُٹھاتے اور وہ اکثر کہتے ’’اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد‘‘ (بھی رفع یدین کرتے)۔ اور سجدوں کے درمیان رفع یدین نہ کرتے (ج:۲ ص:۸)۔ یہ روایت جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں رکوع کو جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت اثبات رفع یدین کی دلیل ہے اور دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین کی نفی ہے۔ اور امام حمیدی کی روایت میں رکوع کو جاتے اور رکوع سے سر اُٹھاتے وقت رفع یدین کی نفی ہے اور دونوں سجدوں کے درمیان سب کے نزیک نفی ہے اور محدثین میں سے کسی نے بھی امام حمیدی کی اس روایت پر اعتراض نہیں کیا۔ (حاشیہ مسند حمید ص:۲۷۷، ۲۸۷ جلد۲)۔ الاعظمی صاحب نے تجاہل عارفانہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتنی معصومیت کے ساتھ امام حمیدی کی روایت کو رفع الیدین کی نفی کی دلیل بنا دیا ہے اور پھر فرما رہے ہیں کہ کسی محدث نے اس روایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اسے کہتے ہیں: ماروں گھٹنا پوٹے آنکھ۔‘‘ جب یہ روایت محدثین کے دور میں موجد ہی نہ تھی اور اعتراض کس بات پر کیا جاتا۔ الاعظمی صاحب کے اس کھلے جھوٹ کا جواب دیتے ہوئے مولانا محمد طاسین صاحب (جو مولانا محمد یوسف بنوری صاحب کے داماد اور ادارہ مجلس علمی کے رئیس تھے) اسی روایت پر تنبیہ کا عنوان قائم کر کے لکھتے ہیں (جس کا عکس آپ نے مسند حمیدی کے حاشیہ پر ملاحظہ کیا ہے) عکس مولانا طاسین دیوبندی کی اس وضاحت سے ثابت ہوا کہ اعظمی صاحب نے اس مقام پر تجاہل عارفانہ سے کام لیا ہے اور دھوکا دینے کی زبردست کوشش کی ہے اور اس
x
صفحہعنوان
6تحریف النصوص (حصہ اول)
7سنت کی اہمیت اور تقلید کی مذمت
19رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات
21علماء اُمت کی ذمہ داریاں
26تقلید کی تباہ کاریاں
28مقلدین کے اکابرین کے اقوال
41وضع احادیث کے اسباب
44قرآن و حدیث میں تحریف
47قرآن و حدیث میں جھوٹ بولنے پر وعید
48رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے پر وعید
49حدیث کے ذکر کرنے کا ایک اصول
51دیوبندی شیخ الہند مولانا محمود الحسن
52دیوبندی کی خود ساختہ آیت:
53اصل حقیقت
55گھر کی گواہی
56مناظرہ مقلدین ماسٹر امین اوکاڑوی کی خود ساختہ (من گھڑت) آیت
61رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی
67قرآن مجید کی توہین
70ماسٹر امین اوکاڑوی الجرح والتعدیل کے میزان میں
72موصوف کے مزید جھوٹ
75فقہ حنفی کے بعض مسائل کا تذکرہ
79امین اوکاڑوی کے دس جھوٹ
81رفع الیدین کی احادیث میں تحریف کی کوشش
81رفع الدین کے خلاف پہلی کاوش۔ مسند حمیدی میں تحریف
82مولانا اعظمی کی تحقیق اور مولانا محمد طاسین صاحب کا ردّ
84حافظ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ کی تحقیق
85نسخہ ظاہریہ میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:
88قابل غور باتیں
89تحقیق مزید:
93مسند ابی عوانہ میں تحریف
95حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ اس مسئلہ کی تحقیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
97لا یرفعھما سے پہلے ’’واؤ‘‘ کا ثبوت
98امام سعدان بن نصر کی روایت
101اصل حقیقت
108خلاصہ کلام
109سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت میں تحت الشرہ کا اضافہ
114اصل حقیقت
116تحت السرہ کے اضافے کی حقیقت
119ایک اہم اصول
119تحقیق مزید
121صحیح مسلم میں سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت
125سنن ابی داو‘د کی ایک روایت میں تحریف
131یہ تحریف کب ہوئی؟ کس نے کی؟ کیوں کی؟
132متن میں لیلۃ اور حاشیہ میں رکعۃ کے الفاظ
134متن میں رکعۃ اور حاشیہ میں لیلۃ کے الفاظ
135سیر اعلام النبلاء کا حوالہ
136اندرونی شہادت
137گھر کی شہادت
137حنفی شارحین
138قول فیصل
139ابوداو‘د میں دوسری تحریف
140گھر کی شہادت
140ابوداوٗد میں تیسری تحریف
141سنن ابن ماجہ میں تحریف
142ابن ماجہ کی سند محدثین کی عدالت میں
142گھر کی شہادت
143صحیح مسلم میں تحریف
144وجہ تحریف
144مسند احمد میں تحریف
147دوزندگیوں کا منکر کون؟
148دو زندگیاں اور دو موتیں
149ڈاکٹر عثمانی تیسری زندگی کے قائل تھے؟
153تناسخ کیا ہے؟
154عذاب قبر کی کیفیت
155ڈاکٹر موصوف کا سفید جھوٹ
155برزخی قبر کا تصور کہاں سے آیا؟
157مختصر مختصر
158انعام کا اعلان
Flag Counter