Maktaba Wahhabi

16 - 342
1۔آپ جیسی ہستی کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیاکرتا سیدہ خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ محترمہ تھیں۔ یہ خاتون اول نہایت زیرک، سمجھدار اور معاملہ فہم خاتون تھیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملنے سے پہلے یہ عرصہ پندرہ سال سے آپ کی زوجیت میں تھیں۔ جب شادی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچیس سال تھی۔ یہ عظیم خاتون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر دکھ سکھ کی ساتھی تھیں۔ وہ اپنے شوہر نامدار کی خلوت اور جلوت کے لمحات کو اچھی طرح جانتی اور پہچانتی تھیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر غار حرا میں تاج نبوت رکھا گیا تو یہ کوئی معمولی واقعہ نہ تھا۔ جب جبریل امین علیہ السلام پہلی وحی لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غار حرا میں مشغول عبادت تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے:پڑھیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:’’میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔‘‘ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:فرشتے نے مجھے پکڑکر زور سے دبایا جس سے مجھے بڑی تکلیف ہوئی، پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا اور کہا:پڑھیے۔ میں نے کہا:’’میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔‘‘ اس نے دوسری بار مجھے زور سے پکڑ کر دبایا، حتی کہ مجھے شدید تھکاوٹ کا احساس ہوا، پھر مجھے چھوڑ دیا
Flag Counter