Maktaba Wahhabi

134 - 342
30۔ اللہ کی قسم! میں نے ان سے بہتر معلم نہیں دیکھا صحیح مسلم میں ایک حدیث ہے: (إِنَّ اللّٰہَ رَفِیقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ، وَیُعْطِي عَلَی الرِّفْقِ مَا لَا یُعْطِي عَلَی الْعُنْفِ، وَمَا لَا یُعْطِي عَلٰی مَا سِوَاہُ) ’’بے شک اللہ نرمی کرنے والا ہے، وہ نرمی کو محبوب رکھتا ہے اور نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے جو سختی اور اس جیسی دوسری چیزوں پر عطا نہیں کرتا۔‘‘ صحیح مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ( إِنَّ الرِّفْقَ لَا یَکُوْنُ فِي شَیْیٍٔ إِلَّا زَانَہُ، وَلَا یُنْزَعُ مِنْ شَیْیٍٔ إِلَّا شَانَہُ) ’’بلا شبہ نرمی جس چیز میں بھی ہو، اسے خوبصورت بنا دیتی ہے اور جس چیز میں نرمی نہ رہے وہ عیب دار ہوجاتی ہے۔‘‘ (صحیح مسلم، حدیث:2593، 2594) جن امور میں یا جس چیزمیں بھی نرمی ہو وہ اسے خوشنما ، خوبصورت اور وزنی بنا دیتی ہے۔ اور جس چیز میں نرمی نہ ہو وہ اسے عیب دار کردیتی ہے۔جب ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو نرمی سکھائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے بھی
Flag Counter