Maktaba Wahhabi

137 - 342
31۔میں جانتاہوں آپ بدلہ نہیں لیں گے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خادمِ خاص تھے ۔ انھوں نے دس سال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے۔ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ رہتے تھے بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک بدو آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر اتنی زور سے کھینچی کہ آپ کے مبارک کندھے پر نشان پڑ گئے۔بدو نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ نہایت بد تمیزی سے کہنے لگا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میرے ان دو اونٹوں پر اللہ کا دیا ہوا مال لدوادے۔ اور ساتھ ہی کہنے لگا:ہاں سن اے محمد! یہ مال نہ تیرا ہے نہ تیرے باپ کا۔ قارئین کرام! ذرا غور وفکر کیجیے اور ہزار بار سوچیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی رفعت وبلندی کس مقام پر ہے کہ آپ اس بدو کی بات سے ناراض نہیں ہوئے بلکہ اس کی اس بے ہودہ گفتگو پر خاموش
Flag Counter