Maktaba Wahhabi

141 - 342
33۔وہ فقرو فاقہ سے بے نیاز ہو کر عطا فرماتے ہیں کسی بھی شخصیت کے اعلیٰ اخلاق کے بارے میں جاننا ہو تو اس کی جود و سخاسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ حسن اخلاق میں کتنی بلندی پر فائز ہے ۔ سخاوت ایک ایسی اعلیٰ صفت ہے کہ جس شخص میں پائی جائے وہ لوگوں کے درمیان نہایت درجہ محبوب بن جاتا ہے۔ جہاں تک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عطاء وبخشش کا تعلق ہے جب ہم سیرت کے اوراق پڑھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس صفت میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سائل اور حاجت مند آتے، آپ سے مانگتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب کیا ہوتا؟ آیئے! سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے معلوم کرتے ہیں ، وہ فرماتے ہیں: ( مَا سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم شَیْئًا قَطُّ فَقَالَ لَا)
Flag Counter