Maktaba Wahhabi

143 - 342
34۔ بچوں پر شفقت …اعلی اخلاق کی علامت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مکارمِ اخلاق کے کتنے ہی پہلو ہیں۔ ان میں ایک اہم اور نمایاں پہلو بچوں کے ساتھ محبت وشفقت بھی ہے۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ جو آپ کے خادمِ خاص تھے، جب بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں سلام کرتے۔ قارئین کرام! سوچنے کی بات ہے:کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ہم نے اپنے محلے کے بچوں کو اہتمام سے سلام کیا ہو۔ مگر سیدنا انس رضی اللہ عنہ بچوں کو سلام کرتے اور ساتھ ہی ہم جیسے لوگوں کی راہنمائی کرتے ہوئے کہتے:(کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَفْعَلُہُ) ’’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔‘‘ ، مراد یہ ہے کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرتے تو انھیں سلام کہتے تھے۔ صحیح البخاري، حدیث:6247۔
Flag Counter