Maktaba Wahhabi

173 - 342
45۔ایسا سمجھدار شخص اسلام سے دور نہیں رہ سکتا خالد بن ولید اسلام لانے سے پہلے اور بعد میں بھی بڑے شہسوار اور سمجھدا رجنگی کمانڈر تھے۔ یہ مخزومی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ بچپن میں یہ اور عکرمہ بن ابو جہل گہرے دوست تھے۔ دونوں ہی گھڑ سواری کے ماہر تھے۔ جب کبھی مکہ مکرمہ میں گھڑ سواری یا تیر اندازی کا مقابلہ ہوتا تو دونوں دوست ہمیشہ سب پر سبقت لے جاتے۔ خالد کا والد ولید بن مغیرہ اسلام کے شدید دشمنوں میں سے تھا۔ اورخالد بھی اسلام دشمنی میں باپ سے کم نہ تھے۔ غزوہ احد میں مشرکین کی طرف سے خالد شریک ہوئے تو ان کو سو گھڑ سواروں کے دستے کا کمانڈر بنایا گیا۔ علاوہ ازیں لشکر کے دائیں حصے پر خالد ہی کو مقرر کیا گیا۔ جب احد کی لڑائی ہوئی تو اس میں خالد کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔ جیسے ہی انھوں نے دیکھا کہ ’’عینین‘‘ نامی پہاڑی پر جو تیر انداز مقرر ہیں وہ اپنی
Flag Counter