Maktaba Wahhabi

237 - 342
63۔بیت اللہ کی کنجی اصل حقدار کو مل گئی بیت اللہ کی چابی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد سردار قُصی نے اپنے بیٹے عبدالدار کے حوالے کی تھی، چنانچہ بنو عبدالدار ہی کنجی بردار چلے آرہے تھے۔ وہ جسے چاہتے کعبہ کے اندر جانے کی اجازت دیتے، جسے چاہتے انکار کر دیتے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے قیام مکہ مکرمہ کے زمانے میں کلید بردار بنو عبد الدار ہی کے ایک فرد عثمان بن طلحہ تھے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے فرماتے ہیں:’’عثمان! ذرا مجھے بیت اللہ کی چابی دینا میں بیت اللہ کے اندر جانا چاہتا ہوں۔‘‘ عثمان نے چابی دینے سے انکار کر دیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان سے فرمایا تھا: (یَاعُثْمَانُ لَعَلَّکَ تَرَیٰ ہٰذَا الْمِفْتَاحَ یَوْمًابِیَدِي أَضَعُہُ حَیْثُ شِئْتُ) ’’سنو عثمان! ایک روز یہ چابی میرے پاس ہو گی، تب میں جس کو چاہوں گا یہ چابی عطا کروں
Flag Counter