Maktaba Wahhabi

271 - 342
71۔ ان کھجوروں کو پورے ڈھیر پر پھیلا دیں غزوۂ تبوک 9 ہجری میں پیش آیا۔ اسلامی تاریخ میں اس غزوہ کی بے حد اہمیت ہے۔ تبوک مدینہ طیبہ سے شمال کی جانب کم و بیش آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس غزوہ میں خرچ کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو شوق دلایا۔ انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے صدقہ کرنے والوں کے لیے بہت بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے، اس لیے ہر کسی نے اپنی طاقت سے بڑھ کر خرچ کیا۔ اس غزوہ کو (جَیْشُ الْعُسْرَۃِ) بھی کہا جاتا ہے۔ قارئین کرام! آئیے پڑھتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غزوہ میں عطیات دینے والوں کی کس طرح حوصلہ افزائی فرمائی اور کس طرح اپنے اعلی اخلاق کا مظاہرہ فرمایا۔
Flag Counter