Maktaba Wahhabi

275 - 342
72۔ہم انبیاء آنکھوں سے اشارے نہیں کیا کرتے عبداللہ بن سعد بن ابی سرح صلح حدیبیہ سے پہلے اسلام قبول کرتا ہے۔ یہ قریشی تھا اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا رضاعی بھائی تھا۔ اسلام پر سختی سے کاربند رہنے والا عبداللہ جلد ہی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اعتماد حاصل کر لیتا ہے۔ یہ پڑھنا لکھنا جانتا تھا۔ اس لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیگر صحابہ کرام کے ساتھ کاتب وحی مقرر کیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ جب آپ پر وحی کا نزول ہوتا تو فوراً بعد کسی نہ کسی کاتبِ وحی کو طلب فرماتے اور جو آیات نازل ہوتیں انہیں فوراً املا کروا دیتے۔ ایک مرتبہ سورۃ المؤمنون کی آیات نازل ہوئیں تو اس کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بلوا بھیجا۔ اس نے دانستہ غلط آیات لکھ دیں اور مرتد ہو کر مکہ مکرمہ بھاگ گیا۔ مکہ مکرمہ پہنچ کر اس نے اپنے پرانے دین کو اپنانے کا اعلان کر دیا اور لوگوں کو بتایا کہ اس نے کس طرح قرآن کریم میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔
Flag Counter