Maktaba Wahhabi

330 - 342
90۔اورسیدہ کو گوہر مطلوب مل گیا قارئین کرام! اخلاق حمیدہ کے کتنے ہی پہلو ہیں۔ ان میں امانت و دیانت بڑا اہم ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی امانت و دیانت مسلم تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جوانی میں تجارت کا پیشہ اپنایا۔ آپ کے آباء و اجداد صدیوں سے یہ پیشہ اپنائے ہوئے تھے۔ وہ سردیوں میں یمن کا رخ کرتے اور گرمیوں میں شام کا سفر کرتے تھے جس کا موسم ٹھنڈا ہوتا تھا۔ آپ اپنی امانت اور دیانت میں بہت مشہور تھے۔ آپ کا اخلاق مکہ مکرمہ میں ضرب المثل تھا۔ اس کی مثالیں دی جاتی تھیں۔ یہی و جہ ہے کہ مکہ مکرمہ کی سب سے مالدار خاتون سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کو آپ کی راست گوئی، امانت اور مکارم اخلاق کا علم ہوا تو انھوں نے ایک پیغام کے ذریعے آپ کو دعوت دی کہ آپ اس کا سامان تجارت لے کر شام جائیں تو وہ آپ کو اوروں کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دے گی۔ کسی بھی شخص کا صادق اور امین ہونا غیر معمولی صفت ہے۔ بہت کم لوگوں میں یہ صفات پائی جاتی ہیں۔ سیدہ خدیجہ کی ذہانت اور فطانت دیکھیے کہ آپ کے ہمراہ اپنے نہایت معتمد غلام میسرہ کو بھی بھیجا۔
Flag Counter