Maktaba Wahhabi

334 - 342
92۔ہمارے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی نہایت سادگی سے گزاری۔ آپ کی خوراک نہایت سادہ تھی۔ قارئین کرام! کسی بھی شخصیت کے اخلاق و کردار کا مطالعہ کرنا ہو تو اس کی عادات کے ساتھ ساتھ اس کے لباس، اس کی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح کی زندگی بسر کرتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حکمران ضرور تھے مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت متواضع تھے۔ آپ کی خوراک اتنی کم اور سادہ تھی کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بتاتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کبھی گوشت اور روٹی کا کھانا صبح و شام دو وقت موجود نہیں رہا۔ ہاں، جب مہمان آتے تو ایسا ممکن ہوتا، یعنی دونوں وقت کھانا ہوتا۔ اس روایت کو امام البانی رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ ، ، مختصر شمائل الترمذي للألباني، حدیث:117۔ مہمانوں کے حوالے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پڑھ کر آگے بڑھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَلْیُکْرِمْ ضَیْفَہُ) ’’جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے۔، ، صحیح البخاري، حدیث:6018، و صحیح مسلم، حدیث:47۔ اس حدیث سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق معلوم ہوتا ہے۔ آپ مہمانوں کی بہت زیادہ عزت
Flag Counter