Maktaba Wahhabi

347 - 342
98۔میں ان دونوں کی دیت ضرور ادا کروں گا عہد نبوی میں مدینہ منورہ کی حکومت کو کمزور کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ ان میں بئر معونہ کا دردناک واقعہ بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ 4ہجری میں غزوۂ احد کے بعد پیش آیا۔ بنو عامر بنو غطفان کی ایک شاخ ہے۔ یہ لوگ مدینہ کے شمال میں بستے تھے۔ ان کا ایک سردار عامر بن طفیل نہایت متکبر اور خود پسند سردار تھا۔ یہ پورے خطہ عرب کا بادشاہ بننے کا خواہش مند تھا۔لیکن اب اس نے محسوس کر لیا تھا کہ وہ وقت بہت جلد آنے والا ہے جب محمد کو پورے عرب پرغلبہ اور اقتدار حاصل ہوجائے گا۔ اسی لیے وہ ایک منصوبے کے تحت مدینہ منورہ آیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری دی اور کہنے لگا کہ میں آپ کو تین امور کا اختیار دیتا ہوں۔
Flag Counter