Maktaba Wahhabi

43 - 342
8۔ پیارے ساتھی! تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں سے نہ صرف بے حد محبت فرماتے تھے بلکہ ان کے حالات وضروریات کی بھی خبر رکھتے تھے۔ مسند احمد اور دیگر کتب حدیث میں روایت ہے کہ جلیبیب ایک انصاری صحابی تھے جو مالدار تھے نہ خوبصورت، کسی بڑے قبیلے سے تعلق تھا نہ ہی کسی منصب پر فائز تھے، مگر ان کی ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت کرتے تھے۔ قارئین کرام! قائد ہو تو ایسا کہ جو اپنے عام ساتھیوں کی بھی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔ ایک دن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس ساتھی کی طرف شفقت بھری نظروں سے دیکھا، مسکراتے ہوئے فرمایا: (یَا جُلَیْبِیبُ أَلا تَتَزَوَّجُ!) ’’جلیبیب!تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟‘‘ جلیبیب جواب میں عرض کرتے ہیں:اللہ کے رسول! مجھ جیسے شخص سے اپنی بیٹی کی شادی کون کرے گا؟ اب ذرا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ کریمانہ کو ملاحظہ فرمائیں کہ آپ اپنے اس بے مایہ صحابی کوکس
Flag Counter