Maktaba Wahhabi

48 - 342
9۔ جاؤبہن! تمہاری خاطر ان مجرموں کو معاف کیا سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کا نام فاختہ تھا، یہ سردار ابوطالب کی بیٹی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چچا زاد بہن تھیں۔ یہ سیدنا علی، عقیل، طالب اورجعفر طیار کی حقیقی بہن تھیں۔ والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت اسد ہاشمیہ تھا۔ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں۔ ہاشمی باپ اور ہاشمیہ ماں کی یہ صاحبزادی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عمر میں تھوڑی ہی چھوٹی تھیں۔ قار ئین کو یاد ہوگا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا محترم کی وفات کے بعد اپنے چچا سردار ابو طالب کے گھر میں پرورش پائی۔ اس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ ام ہانی کا بچپن ایک ہی گھرمیں گزرا۔ام ہانی کو زمانہء جاہلیت میں بھی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بے حد محبت تھی۔ وہ آپ کا بہت زیادہ احترام کرتی تھیں۔ یہ نہایت سمجھ دار، خوبرو اور غیرت مند خاتون تھیں۔ ان کی شادی بنو مخزوم کے ایک فرد ہبیرہ بن عمرو کے ساتھ ہوئی۔ ہر چند کہ ام ہانی نے فتح مکہ مکرمہ کے موقع پر ہی اسلام قبول کیا مگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ساری زندگی دفاع کرتی رہیں۔ بعض روایات کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات سیدہ ام ہانی کے گھر میں آرام فرمارہے تھے
Flag Counter