Maktaba Wahhabi

59 - 342
12۔ بھٹکا ہوا خوش قسمت راہی ثمامہ بن اثال یمامہ کے علاقے کا حکمران تھا۔ یہ علاقہ آج کل کے سعودی دارالحکومت ریاض کے قرب و جوار میں واقع تھا۔ثمامہ اسلام دشمنی میں پیش پیش تھا۔ اس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو معاذ اللہ قتل کرنے کا چیلنج دے رکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اللہ سے اس پر قابو پانے کی دعا فرمائی تھی۔ ایک مرتبہ ثمامہ عمرہ کرنے کے ارادے سے نکلا۔ اس کی خوش قسمتی کہ وہ راستہ بھول گیااور مدینہ طیبہ کے قریب جا نکلا۔ رحمت عالم کے پاس جو بھول کر آگیا اس کا بھی بیڑا پار ہو گیا اور دائمی کامیابی اس کا مقدر بن گئی۔مسلمانوں کے حفاظتی دستے ہروقت مدینہ طیبہ کے اطراف میں گشت کرتے رہتے تھے۔ کوئی مشکوک شخص، دشمن کا کوئی جاسوس یا کوئی کافر برے ارادے سے مدینہ طیبہ کا رخ کرتا تھا تو حفاظتی دستے
Flag Counter