Maktaba Wahhabi

64 - 342
13۔ پیارے بچے! جاؤ میرا کام توکرکے آؤ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ طیبہ تشریف لائے تو مختلف گھرانوں نے آپ کی خدمت میں تحائف پیش کیے۔ انصاری گھرانوں میں ایک خاتون کا نام ام سلیم رضی اللہ عنہا تھا۔ بنو نجار سے تعلق رکھنے والی بڑی ذہین وفطین، سمجھدار اور اعلیٰ اخلاق کی مالک یہ خاتون اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید عقیدت ومحبت رکھتی تھیں۔ سیرت نگاروں کے مطابق یہ اللہ کے رسول کے ننھیالی رشتہ داروں میں سے تھیں۔ اس خاتون نے محسوس کیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں چھوٹے موٹے کام کرنے والا کوئی خادم نہیں ہے۔ قارئین کرام! آپ کو معلوم ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نرینہ اولاد زندہ نہ رہی تھی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تینوں بیٹے بچپن ہی میں وفات پا گئے تھے؛ چنانچہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اپنے دس سالہ بیٹے سیدنا انس بن
Flag Counter