Maktaba Wahhabi

67 - 342
14۔ سات کافروں کو جہنم رسید کرکے شہید ہونے والا مجاہد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک پیارے انصاری صحابی کا نام جلیبیب رضی اللہ عنہ تھا۔ ہم ان کا ذکر پہلے کر چکے ہیں۔یہ زیادہ خوبصورت بھی نہ تھے اور ان کا قد بھی بڑا نہ تھا اور نہ ہی خاندان معروف تھا۔ مال ودولت بھی پاس نہ تھی مگر یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت کرتے تھے۔ اللہ کے ر سول صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ اخلاق تھا کہ آپ بھی اپنے اس ساتھی سے بے حد محبت فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوہ میں تشریف لے گئے، لشکر میں سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ جنگ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح نصیب فرمائی۔ جنگ کے اختتام پر صحابہ کرام اپنے اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں کو تلاش کرنے لگے کہ ان کا کیا حال ہے؟ کہیں وہ زخمی یا شہید تو نہیں ہوگئے۔ ادھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی کسی کو تلاش کررہے تھے۔ آپ نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا:(ہَلْ تَفْقِدُون مِنْ أَحَدٍ؟) ’’ دیکھو تمھارا کوئی ساتھی بچھڑ تو نہیں گیا؟‘‘ صحابہ کرام نے عرض کی:فلاں فلاں شخص موجود نہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا:(ہَلْ تَفْقِدُون مِنْ أَحَدٍ؟) ’’کیا تم کسی اور کو گم پاتے ہو؟‘‘ عرض کی گئی:نہیں یارسول اللہ! ارشاد فرمایا:(لٰکِنِّي أَفْقِدُ جُلَیْبِیبًا فَاطْلُبُوہُ) ’’لیکن مجھے میرا جلیبیب نظرنہیں آرہا، جاؤ اسے تلاش کرو۔‘‘ صحابہ کرام میدان جنگ میں چلے گئے۔ شہداء اور زخمیوں میں جلیبیب کو تلاش کرتے رہے، میدان کے ایک کونے میں جلیبیب نظر آئے۔ وہ منظر بڑا عجیب اور خوبصورت تھا کہ ان کی نعش کے اردگرد سات کافروں کی لاشیں تھیں۔ وہ ان
Flag Counter