Maktaba Wahhabi

75 - 342
17۔ وہ آجائے اسے ہماری طرف سے امان ہے امیہ بن خلف سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ کا آقا تھا۔ یہ انھیں مکہ مکرمہ میں بے حد تکلیفیں پہنچایا کرتا تھا۔ بدر کے روز امیہ اور اس کا بیٹا علی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور انصار صحابہ کے ہاتھوں واصل جہنم ہوئے۔ اس کے بیٹے صفوان کو ان کے قتل کی خبر ملی تو اسے یقین نہ آیا ۔ جب ان کے قتل کی تصدیق ہوگئی تو اس نے عمیر بن وہب کے ساتھ مل کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی سازش تیار کی جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل وکرم سے ناکام بنادیا۔ اس کے بعد اس نے اپنی ساری زندگی اسلام کے خلاف سازشوں اور مخالفت میں گزاردی۔ جب مسلمان فتح مکہ مکرمہ کے لیے آئے تو ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چند سر پھرے نوجوانوں میں صفوان بن امیہ اور عکرمہ بن ابی جہل پیش پیش تھے۔ ان کے ساتھ مکہ مکرمہ میں کیا ہوا؟ ایک مختصر سا واقعہ پڑھنے کے بعد ہم آگے بڑھیں گے۔
Flag Counter