Maktaba Wahhabi

214 - 421
حق تعلم اسلام نے ہر شخص کو اس بات کا حق دیا ہے کہ دین اور دنیا کے ہر ایک امر کی بابت تحقیق کرے اور اس کو سیکھے جو اس کے لیے نفع اور فائدہ کا باعث ہو، بلکہ اسلام نے تو علم سیکھنے کو فرض قرار دیا۔ چنانچہ حدیث میں ہے: (طلب العلم فريضة علي كل مسلم) (رواہ ابن ماجہ، رقم: 229) "علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔" اور لفظ مسلم میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں بلکہ بعض روایات میں "مسلمۃ" کا لفظ بھی آیا ہے۔ علم کی مدح: اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن حکیم میں علم اور علماء کی مدح اور تعریف فرمائی ہے۔چنانچہ فرمایا: (قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۗ) (زمر: 9) "آپ کہیئے کیا علم والے اور بے علم برابر ہو سکتے ہیں۔" ایک اور مقام پر حق تعالیٰ شانہ نے فرمایا: (إِنَّمَا يَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ ۗ) (فاطر: 28) "اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء ہی اللہ سے ڈرتے ہیں۔" علم کی فضیلت اور علماء کی مدح میں اور بھی بہت سی آیات قرآن حکیم میں موجود
Flag Counter