Maktaba Wahhabi

356 - 421
چاہیں تو نہیں پہنچا سکتے مگر وہ جو اللہ نے تیرے لئے لکھ دیا ہے،اور اگر سارے لوگ مل کر تجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہیں تو نہیں پہنچا سکتے مگر وہ جو اللہ نے تیرے لئے لکھ دیا ہے۔قلم اٹھا لئے گئے ہیں اور صحائف خشک ہوگئے ہیں۔"(رواہ احمدو الترمذی، رقم:2516وقال:حدیث حسن صحیح) نفقہ میں بچے کا حق: اسلام نے نفقہ میں بھی بچے کا حق تسلیم کیا ہے جیسا کہ سورۃ البقرہ:233اورسورۃالطلاق:6۔7 میں ہے۔چنانچہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں کہ ہند بنت عتبہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا:"یا رسول اللہ !صلی اللہ علیہ وسلم ابو سفیان ایک بخیل شخص ہےاور وہ مجھے گھر کے اخراجات کے لئے جو کچھ دیتا ہے وہ کفایت نہیں کرتا،نہ مجھے اور نہ میری اولاد کو مگر یہ کہ میں کچھ پوشیدہ طور پر اس کی جیب نہ لے لوں،کیا اس طرح لینے میں کوئی حرج ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو دستور کے مطابق تیرے اور تیرے بچوں کے لئے کافی ہو وہ لے لیا کرو۔"(رواہ مسلم فی کتاب الاقضیتہ،رقم:1714) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کی:"یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس ایک دینا رہے۔"فرمایا:"اس کو اپنے آپ پر خرچ کر۔"اس نے کہا:"ایک اور بھی ہے۔"فرمایا:"اس کو اپنی اولاد پر خرچ کر۔" (رواہ ابن جریر واخرجہ مسلم بخوہ فی کتاب الزکوٰۃ،رقم:997) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب کوئی شخص تم میں سے فقیر اور مفلس ہوتو وہ اپنے آپ پر خرچ کرے،اگر اس سے بچ جائے جائے تو اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے اور اگر اس سے بھی بچ جائے تو اہل قرابت پر خرچ کرے۔ (اخرجہ احمد ومسلم وابو داؤد والنسائی من روایتہ جابر) سیدنا ثوبان بن بجدد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "سب سے افضل دینار جو آدمی خرچ کرتا ہے،وہ ہے جو اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے،اور پھر وہ دینار ہے جو اللہ کے راستہ میں اپنی سواری پر خرچ
Flag Counter