Maktaba Wahhabi

411 - 421
بیمار کے حقوق دنیا کا ایک کمزور طبقہ ہماری ہمدردیوں کا نہایت مستحق ہے اگرچہ وہ دولت مند ہی کیوں نہ ہو،لیکن دولت ہونے کے باوجود وہ بیماری کی وجہ سے کمزور ہوگیا ہوتا ہے۔اس طبقہ کی عیادت اور خبر گیری کرنا بھی اس کا ایک حق ہے اور شریعت نے ہمارے ذمہ یہ ضروری قرار دیا ہے کہ اس کی خدمت،خبر گیری،دیکھ بھال،تیماداری اور عیادت کریں۔ 1۔ اس کا پہلا حق تو یہ ہے کہ اس کا علاج کروایا جائے، کیوں کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تداوواعباد اللّٰه!فان اللّٰه تعاليٰ لم يضع داء الاّوضع له دواء، غير داء واحد: الهرم)(الجامع الصغیر، رقم:2927) " اے اللہ کے بندو!علاج کرایا کرو کیونکہ اللہ نے کوئی بیماری پیدا نہیں کی مگر اس کے ساتھ اس کی دوا بھی پیدا فرمادی سوائے ایک بیماری کے اور وہ بڑھاپا ہے۔" 2۔حرام چیزوں سے علاج نہیں کرانا چاہئے نہ کرنا چاہئے کیوں کے حرام چیزوں سے علاج کروانے سے شریعت نے منع فرمایا ہے۔چنانچہ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ان اللّٰه خلق الداء والددواء، فتداووا،ولا تدا ووا، بالحرام) "اللہ تعالیٰ نے دوا بھی پیدا کی اور بیماری بھی۔پس دوا کیا کرو لیکن حرام چیزوں سے علاج نہ کیا کرو۔"
Flag Counter