Maktaba Wahhabi

117 - 338
’’جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دورد پڑھا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے، اس کے دس گناہ معاف کرتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے۔‘‘ ۳۔ قبولیتِ دعاء کا نسخہ: سنن ابو داود، ترمذی، نسائی اور مسند احمد میں حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی آیا، اُس نے نماز پڑھی اور دعا کی: ’’اے اللہ! میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم کر۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((عَجِلْتَ أَیُّہَا الْمُصَلِّيُ ! اِذَا صَلَّیْتَ فَقَعَدْتَّ فَاحْمَدِ اللّٰہَ بِمَا ہَوَ أَہْلُہٗ وَ صَلِّ عَلَيَّ ثُمَّ ادْعُہٗ )) ’’اے نمازی! تم نے جلدی کی ہے، جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو بیٹھ کر اللہ کی حمد وثنا بیان کرو اُن الفاظ کے ساتھ کہ جن کا وہ اہل ہے، اور مجھ پر درود پڑھو پھر دعا مانگو۔‘‘ راوی کہتے ہیں کہ پھر ایک اور آدمی آیا، اس نے اللہ کی حمد وثنا بیان کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا : ((أَیُّہَا الْمُصَلِّيُ ! اُدْعُ تُجَبْ)) [1] ’’اے نمازی! اب جو مانگو گے وہ ملے گا۔‘‘ ۴۔ مشکلات ومصائب کا حل اور گناہوں کا کفّارہ: سنن ترمذی، مستدرک حاکم، مسند احمد اورفضل الصلوٰۃ علیٰ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter