Maktaba Wahhabi

125 - 338
۴۔ راہِ جنت گم ہوجاتی ہے: سنن ابن ماجہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ارشادِ نبوی ہے: ((مَنْ نَسِيَ الصَّلَٰوۃَ عَلَيَّ خَطِیئَ طَرِیْقَ الْجَنَّۃِ)) [1] ’’جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ گم کر بیٹھا۔‘‘ ۵۔ روزِ قیامت حسرت و ندامت کا سامنا: صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم اور مسند احمد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((مَا قَعَدَ قُوْمٌ مَقْعِدًا لَمْ یَذْکُرُوْا فِیْہِ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَ یُصَلُّوْا عَلَی النَّبِيِّ ﷺ اِلَّا کَانَ عَلَیْہِمْ حَسْرَۃً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَ اِنْ دَخَلُوْا الْجَنَّۃَ لِلثَّوَابِ)) [2] ’’کوئی قوم جب کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں اللہ کا ذکر نہ کرے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھے تو قیامت کے دن وہ مجلس ان لوگوں کے لیے حسرت و ندامت کا باعث ہوگی اگرچہ دوسری نیکیوں کی وجہ سے وہ جنت ہی میں کیوں نہ چلے گئے ہوں۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنے کے لیے معروفِ عام درودِ ابراہیمی کے علاوہ بھی کئی صیغے ہیں۔ درود شریف پڑھنے کے عام حکم اور وقت کے علاوہ بعض مقامات پر درود شریف پڑھنے کا خاص حکم بھی ہے، درود شریف کے مسنون الفاظ میں اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی کرنے، بعض خانہ ساز درود پڑھنے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دیگر انبیائِ کرام علیہم السلام اور کسی غیر نبی پر درود شریف پڑھنے کا
Flag Counter