Maktaba Wahhabi

126 - 338
حکم اور ان امور کی تفصیل مطلوب ہو تو اس سلسلہ میں ہماری کتاب ’’درود شریف۔ برکات و فضائل اور احکام ومسائل‘‘ دیکھی جاسکتی ہے جو (192) صفحات پر مشتمل ہے اور اسے نورِ اسلام اکیڈمی لاہور نے شائع کیا ہے۔ ۲۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مقامِ وسیلہ کی دعائیں کرنا: حبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقاضوں میں سے دوسرا تقاضا یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مقامِ وسیلہ و فضیلہ اور مقامِ محمود عطا کرنے کی دعائیں کی جائیں۔ یہ مقامِ وسیلہ جنت کا وہ عالی شان مرتبہ ہے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کے لیے زیبا نہیں۔ چنانچہ صحیح بخاری، سنن اربعہ، مسند احمداور بعض دیگر کتبِ حدیث میں ارشادِ نبوی ہے : ((مَنْ قَالَ حِیْنَ یَسْمَعُ النِّدَائَ: اَللّٰہُمَّ رَبَّ ہَٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَ الصَّلَوٰۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّداً الْوَسِیْلَۃَ وَ الْفَضِیْلَۃَ وَ ابْعَثْـہٗ مَقَاماً مَّحْمُوْدَنِ الَّذِيْ وَعَدْتَّہٗ، حَلَّتْ لَہٗ شَفَاعَتِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) [1] ’’جس نے اذان سن کر یہ دعا کی اے اللہ! اس دعوتِ کامل اور قائم ہونے والی نماز کے رب! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مقامِ وسیلہ و فضیلت عطا فرما اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مقامِ محمود پر سرفراز فرماجس کا تو نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ فرمارکھا ہے۔ تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت و سفارش حلال ہوگئی۔‘‘ ۳۔ عزت و احترام اور تعظیم و توقیر کرنا: حبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقاضوں ہی میں سے تیسرا تقاضا یہ ہے کہ محبت و
Flag Counter