Maktaba Wahhabi

158 - 338
(نمبر 1۔10۔14 اور 17 ) میں مذکور کفار و منافقین اور مشرکین مرد و زن پر اللہ تعالیٰ کے لعنت فرمانے کا تذکرہ قرآنِ کریم کے علاوہ صحیح بخاری و مسلم، نسائی و ابن ماجہ اور مسند احمد کی بعض صحیح احادیث میں بھی آیا ہے۔[1] ۱۸۔ حالتِ کفر میں مرنے والوں پر اللہ، فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے نہ تو کبھی ان کے عذاب میں کمی کی جائے گی اور نہ ہی انھیں مہلت دی جائے گی۔ (البقرۃ: ۱۶۱، ۱۶۲) ۱۹۔ ایمان لانے، صداقتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت دینے اور واضح دلائل کے بعد کفر کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ (آل عمران: ۸۶، ۸۷) حدیثِ شریف میں : اسی طرح صحیح بخاری و مسلم اور بعض دیگر کتبِ حدیث میں وارد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ بعض لوگوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے جو کہ قرآنِ کریم کے حوالے سے سابق صفحات میں ذکر کیے گئے لوگوں کے علاوہ ہیں مثلاً: ۲۰، ۲۱۔ اپنے آپ کو اپنے باپ یا مالک کی بجائے کسی دوسرے کی طرف منسوب کرنے والے پر اللہ، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ [2] ۲۲۔ حیوان کا مُثلہ کرنے [اس کے کان ناک و غیرہ کاٹنے] والا، اس پر اللہ تعالیٰ کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔ [3]
Flag Counter