Maktaba Wahhabi

190 - 338
وَ یَنْھٰھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ یُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنْھُمْ اِصْرَھُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْھِمْ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ بِہٖ وَ عَزَّرُوْہُ وَ نَصَرُوْہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ مَعَہٗٓ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ} [الأعراف: ۱۵۷] ’’وہ جو رسول کی، جو نبی اُمی ہیں، پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں، وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور بُرے کام سے روکتے ہیں اور پاک چیزوں کو اُن کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو اُن پر حرام ٹھہراتے ہیں اور اُن پر سے بوجھ اور طوق جو اُن (کے سر) پر (اور گلے میں ) تھے اتارتے ہیں تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی رفاقت کی اور انھیں مدد دی اور جو نُور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی، وہی مراد پانے والے ہیں۔‘‘ نصرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی شکلیں ہیں : ۱۔ حصولِ علم و عمل سے۔ ۲۔ دعوت و تبلیغِ دین سے۔ ۳۔ اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کی جد و جہد سے۔ ۴۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و فضائل بیان کرنے سے۔ ۵۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے دفاع سے۔ نصرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے: غرض نصرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد طریقے اور مختلف شکلیں ممکن ہیں جن میں سے مختلف سطحوں پر قابلِ عمل بعض طریقے یہ ہیں۔
Flag Counter