Maktaba Wahhabi

191 - 338
۱۔ انفرادی سطح پر: ۱۔ قرآن و سنت اور اجماعِ امت کے ان دلائل کا علم حاصل کیا جائے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری اور اقتداء و پیروی کے واجب ہونے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم مقام و مرتبہ کا پتہ دیتے ہیں۔ ۲۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ و خصالِ کریمہ کے استحضار کے ساتھ اپنے دلوں میں حب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش ثبت کیے جائیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو دنیا کی ہر چیز کی محبت پر غالب کیا جائے۔ تاکہ قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت کا حصول ممکن ہو۔ ۳۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث و سنن کا بھرپور ادب و احترام کیا جائے۔ ۴۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مشتمل مستند و معتبر کتب کا مطالعہ کیا جائے اور اس کی روشنی میں اپنی زندگی کے روز و شب کا جائزہ لے کر اپنی کوتاہیوں کو دور کیا جائے۔[1] ۵۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں سے کسی بھی سنت کا مذاق نہ اڑایا جائے، اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی قول و عملِ مبارک سے استہزاء و تمسخر کریں اور ہر اس شخص سے دلی نفرت کریں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی تضحیک کرے۔ ۲۔ خاندانی و معاشرتی سطح پر: ۶۔ بچوں کی اس انداز سے تربیت کریں کہ وہ محبانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بنیں، اس کے لیے اپنے گھر کی لائبریری میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل کتابوں، سی ڈیزاور رسائل کو جمع کرنا، اور ہفتے وار یا کم از کم ماہانہ ایک درس کا اہتمام
Flag Counter