Maktaba Wahhabi

89 - 338
حبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی علامتیں اور تقاضے لا الٰہ الاّ اللہ محمد رسول اللہ پڑھنے والے ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس کلمہ کا معنی و مفہوم اچھی طرح سمجھے اور حقوق اللہ اور حقوقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرے، اور پھر اعتقادی، قولی اور عملی طور پر انھیں ادا بھی کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت یہ نہیں کہ تحفظِ ناموسِ رسالت کے نام پر جلوس نکالا، بپھر گئے، بے قابو ہوگئے، پھر اپنے ہی ملکوں اور اپنے ہی لوگوں کی بند دوکانوں پر سنگباری کی، گاڑیاں نذر آتش کر دیں یا ان کے شیشے توڑ دیے، سرکاری و نجی اَملاک برباد کر دیں، نعرے بازی کر دی، امن و امان بحال رکھنے میں کوشاں پولیس پر پتھراؤ کر دیا اور سمجھ لیا کہ ہم نے حبِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تحفظِ ناموسِ رسالت کا حق ادا کردیا ہے۔ حقیقی حب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ علامتیں ہیں اور پھر ان علامتوں کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ مطالبے اور تقاضے بھی ہیں جنہیں پورا کیے بغیر وہ محبت صادق ثابت نہیں ہوگی۔ علاماتِ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم : اللہ تعالیٰ نے بعض علامتیں مقرر فرمائی ہیں جن کی روشنی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی شخص حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے میں کہاں تک سچا ہے اور اس کے دعوے کی دلیل کیا ہے؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرۃ میں ارشاد فرمایا ہے:
Flag Counter