Maktaba Wahhabi

21 - 46
قریش کی مخالفت کے اسباب عموماً غیر مسلم یہ سوال کرتے ہیں کہ قبیلۂ قریش نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی شدید ترین مخالفت کیوں کی، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے؟اوروہ آپ کے اخلاق وعادات سے باخبر اور صداقت وامانت کے معترف تھے؟یہ سوال اپنی جگہ پر اہم ہے۔قریش نے آپ صلی اللہ علیہ کا اس لئے انکار نہیں کیا تھا کہ انہیں آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو سمجھنے میں کوئی دقت تھی بلکہ ان کا انکار تکبر وغروراور سارے عرب میں اپنی طاقت وقوت کے زعم میں تھا،اس لئے کہ وہ سارے عرب میں ایسے ہی تھے جیسے کہ سمندر میں وہیل مچھلی اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت مندرجہ ذیل اسباب کی وجہ سے پسند نہیں آئی: (1)وہ مقام نبوت کو نہیں سمجھ سکے اوران کی نظر میں یہ بات بالکل عجیب تھی کہ کوئی انسان اللہ کا رسول بن کر گمراہ انسانیت کی طرف آئے۔وہ کہا کرتے تھے: ﴿وَقَالُوا مَالِہَذَا الرَّسُوْلِ یَأْکُلُ الطَّعَامَ وَیَمْشِیْ فِیْ الْأَسْوَاقِ﴾اس رسول کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتاپھرتاہے(فرقان:7) اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں فرمایا:﴿وَما أَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ إِلَّا إِنَّہُمْ لَیَأْکُلُونَ الطَّعَامَ وَیَمْشُونَ فِیْ الْأَسْوَاق﴾ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی پیغمبر بھیجے وہ سب کھا نا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے
Flag Counter