Maktaba Wahhabi

23 - 46
مقابلہ کیا،انہوں نے غرباء ومساکین کو کھلایا تو ہم نے بھی کھلایا، انہوں نے داد ودہش میں سواریاں عطاکیں تو ہم نے بھی عطاکیں،انہوں نے لوگوں کو عطیات سے نوازاتو ہم نے بھی ایسا کیا، یہاں تک کہ جب ہم اور وہ ایک دوسرے کے ہم پلہ ہوگئے تو اب بنوعبد مناف کہتے کہ ہمارے پاس ایک نبی ہے جسکے پاس آسمان سے وحی آتی ہے۔بھلا بتائیے ہم اسے کب پاسکتے ہیں؟اللہ کی قسم!ہم اس شخص پر کبھی ایمان نہیں لائیں گے اور نہ اسکی ہر گز تصدیق کریں گے۔(مختصر السیرۃ:163) (رضی اللہ عنہ)وہ اپنے آباء واجداد کی اندھی تقلید میں مبتلا تھے اور ان کی نظر میں ان کے آباء واجداد اس دنیا کے سب سے عقل مند اور سب سے نیک انسان تھے، اسی طرح ان کا چھوڑا ہو دین بھی ان کی نظر میں سب سے بہترین دین تھا. (6)وہ ایک بے نظم اور لا قانون زندگی کے خوگر ہوگئے تھے جس میں بدکاری، شراب نوشی، کمزوروں پر ظلم، غداری اور بے وفائی وغیرہ معمول کی باتیں تھیں اور وہ اسلام کے منظم احکامات کو اپنی آزادی کے لئے باعث خطرہ سمجھتے تھے۔ یہ وہ چند عوامل تھے جن کی وجہ سے قریش نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی بڑھ چڑھ کر مخالفت کی۔ مخالفت کا گھر سے آغاز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اللہ تعالیٰ نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو عذاب الٰہی سے ڈرانے کا حکم دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے متعدد قبائل اور اپنے خاندان کے
Flag Counter