Maktaba Wahhabi

29 - 46
جنگ بدر میں متکبرین ومعاندین اسلام کے خوفناک انجام کی خبریں جب مکہ پہنچیں تو ابولہب بلبلا اٹھا کیونکہ یہ تمام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم وستم میں اس کے ساتھی اور مددگار تھے، مشرکین مکہ کی بدترین شکست کی خبر نے ابولہب کو بستر مرگ پر پہنچادیا، اللہ نے اس کی گردن میں عدسہ نامی طاعون کی ایک گلٹی پیدا کردی، جس کی سڑن اور بدبوسے اہل مکہ پریشان ہوگئے،سات دن تک اس عذاب میں مبتلا ہونے کے بعد وہ مرگیا، کسی میں ہمت نہیں تھی وہ تعفن کے اس ڈھیر کے پاس جائے، تین دن تک اس کی لاش اسی طرح سڑتی گلتی بے گوروکفن پڑی رہی، جب بدبو ناقابل برداشت ہوگئی تو اس کے خاندا ن کے کچھ لوگ اٹھے اور ایک گڑھا کھود کر لکڑیوں کی مدد سے اس کی لاش کو اس میں دھکیل دیا اور دور ہی سے پتھر پھینک پھینک کر لاش کو چھپادیا۔(ابن ہشام) اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کوشش اور اس کا انجام حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں نماز پڑھ رہے تھے، ابوجہل اور اس کے ساتھی وہاں موجود تھے، اتنے میں ابوجہل کے دماغ میں ایک شیطانی تدبیر آئی اور اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا ..... "کون ہے جو بنی فلاں کے محلے سے ذبح شدہ اونٹوں کی اوجھڑی لائے اور جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں جائیں تو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر رکھ دے،قوم کا سب سے بدبخت
Flag Counter