Maktaba Wahhabi

118 - 154
بارے میں درج ذیل تین ضمنی عنوانات کے تحت گفتگو کی جارہی ہے: ا: داماد کو دعائیں سکھلانا ب: داماد کے لیے دعائیں ج: دامادوں کے ساتھ بہترین معاملہ -ا- داماد کو دعائیں سکھلانا ذیل میں دو مثالیں ملاحظہ فرمائیے: ا:داماد کو غم اور سختی کے وقت پڑھنے والی دعا کی تعلیم: امام احمد اور امام ابن حبان نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’لَقَّنَنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ھٰؤلَائِ الْکَلِمَاتِ، وَأَمَرَنِيْ إِنْ نَزَلَ بِيْ کَرْبٌ أَوْ شِدَّۃٌ أَنْ أَقُوْلَہُنَّ: ’’ لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْکَرِیْمُ الْحَلِیْمُ، سُبْحَانَہُ، وَتَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔‘‘([1]) [’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھلائے اور مجھے حکم دیا، کہ اگر مجھ پر غم یا سختی آئے، تو ان کو پڑھوں: ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، نہایت عزت والے اور بہت زیادہ
Flag Counter