Maktaba Wahhabi

123 - 154
طَالِبِ رضی اللّٰه عنہ مِنْ عِلَّتِہِ] ([1]) [مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا علی رضی اللہ عنہ کے لیے ان کی بیماری سے صحت یابی کی دعا کا ذکر] قصّے سے معلوم ہونے والی باتیں: ۱: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے تعلق اور پیار کے اظہار اور تنبیہ کے لیے انہیں قدم مبارک سے ٹھوکر لگائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات اپنے شاگردوں اور پیاروں کے ساتھ ایسے کرتے تھے۔([2]) ب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائے مبارک میں ان کا احتساب بھی تھا، کہ جو کچھ تم اپنی دعا میں کہہ رہے ہو، وہ نہ کہو، بلکہ جو دعا میں نے کی ہے، وہ کرو۔ ج: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی عظیم تاثیر۔ ۳: داماد سے گرمی اور سردی کا احساس ختم کرنے کی دعا: امام ابن ماجہ نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ أَبُوْ لَیْلٰی یُسْمِرُ مَعَ عَلِيٍّ رضی اللّٰه عنہ ، فَکَانَ یَلْبَسُ ثِیَابَ الصَّیْفِ فِيْ الشِّتَآئِ وَثِیَابَ الشِّتَآئِ فِي الصَّیْفِ۔‘‘ ’’ابو لیلیٰ (حضرت) علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رات کو گفتگو کیا کرتے تھے اور وہ (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ ) سردیوں میں گرمیوں کے کپڑے اور گرمیوں میں
Flag Counter