Maktaba Wahhabi

127 - 154
حدیث شریف سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے ، کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی تعمیل کرتے ہوئے فوراً کھجور کے خوشوں سے ہٹ کر نیچے بیٹھ گئے۔ رضی اللہ عنہ و أرضاہ۔ نوٹ: امام ابن قیم نے حالتِ نقاہت میں خشک کھجوروں کے کھانے کے بُرے اثرات اور جَو اور چقندر کے شوربہ کے استعمال کے فوائد کے متعلق اس حدیث کے حوالے سے بہت خوب صورت گفتگو کی ہے۔ ([1]) ۲: داماد کو فدیہ کے بغیر چھوڑنا: حضراتِ ائمہ احمد، ابوداؤد اور حاکم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’جب اہلِ مکہ نے (غزوۂ بدر کے) اپنے قیدیوں کو چھڑانے کی خاطر مال بھیجا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی زینب رضی اللہ عنہا نے (اپنے شوہر) ابوالعاص بن ربیع کے فدیہ کے لیے مال بھیجا ،اور (اسی مال میں ) خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ابوالعاص کے گھر رخصتی کے وقت کا انہیں دیا ہوا ہار ارسال کیا۔ انہوں [یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا ] نے بیان کیا: ’’فَلَّمَا رَآھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رَقَّ لَھَا رِقَّۃً شَدِیْدَۃً۔‘‘ [’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا، تو آپ پر شدید رقّت طاری ہوگئی‘‘] اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنِْ رَأَیْتُمْ أَنْ تُطْلِقُوْا لَہَا أَسِیْرَھَا، وَتَرُدُّوا عَلَیْہَا الَّذِيْ لَہَا،
Flag Counter