Maktaba Wahhabi

36 - 154
اولاد اور ان کی اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعائیں فرماتے تھے۔ درجِ ذیل پانچ مثالوں سے اس کی وضاحت ہوتی ہے: ا:سہاگ رات بیٹی ، ان کے شوہر اور نسل کے لیے دُعائیں: اس بارے میں دو روایات ملاحظہ فرمائیے: ۱: حضراتِ ائمہ ابن سعد، ابن السُّنِّی ، طبرانی اور بزّار نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ جب [حضرت علی رضی اللہ عنہ کی]شبِ زفاف تھی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا([1]): ’’ لَا تُحْدِثْ شَیْئًا حَتّٰی تَلْقَانِيْ۔‘‘ [’’میرے آنے تک کچھ نہ کرنا۔‘‘] انہوں نے بیان کیا : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تشریف لانے کے بعد) ایک برتن منگوایا اور اس میں وضو فرمایا ، پھر اس (برتن میں موجود پانی) کو علی رضی اللہ عنہ پر انڈیل دیا ، پھر (دُعا کرتے ہوئے) کہا: ’’ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْھِمَا ، وَبَارِکْ عَلَیْھِمَا ، وَبَارِکْ لَھُمَا فِيْ نَسْلِھِمَا۔‘‘ ([2]) [’’اے اللہ!ان دونوں میں برکت ڈالیے ، اور دونوں پر برکت[نازل] فرمائیے اور ان دونوں کے لیے ان کی نسل میں برکت عطا فرمائیے۔‘‘] حافظ ابن السُّنی کی روایت میں دُعا کے الفاظ حسب ذیل ہیں: ’’اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْھِمَا ، وَبَارِکْ عَلَیْھِمَا ، وَبَارِکْ لَھُمَا فِيْ شَمْلِھِمَا۔‘‘ ([3])
Flag Counter