Maktaba Wahhabi

64 - 154
کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ دوران نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت اور گردن مبارک پر کثرت سے کود کر چڑھ جاتے تھے۔ ۲: حسن و حسین رضی اللہ عنہما دونوں کا پشت مبارک پر کود کر چڑھنا: دورانِ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر چڑھنے والے حضرت حسن رضی اللہ عنہ تنہا نہ رہے۔ جب ان کے برادرِ اصغر حضرت حسین رضی اللہ عنہما مسجد میں پہنچ پانے کی عمر کو پہنچے، تو وہ بھی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ اپنا شوق پورا کرتے۔ اگر کوئی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ سے اسے روک دیتے۔ امام ابویعلیٰ نے حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّيْ ، فَإِذَا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ رضی اللّٰه عنہما عَلٰی ظَہْرِہِ ، فَإِذَا أَرَادُوْا أَنْ یَمْنَعُوْھُمَا أَشَارَ إِلَیْھِمْ: ’’ أَنْ دَعُوْھُمَا۔‘‘ فَإِذَا قَضَی الصَّلَاۃَ وَضَعَھُمَا فِيْ حَجْرِہ، قَالَ: ’’مَنْ أَحَبَّنِيْ فَلْیُحِبَّ ھٰذَیْنِ۔‘‘‘([1]) [’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے ہوئے سجدہ کرتے، تو حسن و حسین رضی اللہ عنہما جست لگا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر چڑھ جاتے۔ جب صحابہ انہیں منع کرنا چاہتے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اشارہ کرتے: ’’ان دونوں کو چھوڑ دو (یعنی اپنا شوق پورا کرنے دو)۔‘‘ پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوتے، تو ان دونوں کو اپنی گود میں
Flag Counter