Maktaba Wahhabi

68 - 154
ا: بیٹی رضی اللہ عنہا کی شادی کرنا: اس بارے میں توفیقِ الٰہی سے ذیل میں دو روایات پیش کی جا رہی ہیں: ا: حضراتِ ائمہ ابن سعد، ابن السُّنِّی ، طبرانی اور بزار نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ ’’انصار کے کچھ لوگوں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ’’ عِنْدَکَ فَاطِمَۃُ ، تَأْتِيْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘‘([1]) ’’آپ کے پاس فاطمہ۔ رضی اللہ عنہا ۔ ہیں، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جائیے۔ ‘‘ (یعنی ان سے رشتہ دینے کی درخواست کیجیے)۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَا حَاجَۃُ ابْنِ أَبِيْ طَالِبٍ؟ ‘‘ ’’ ابن ابی طالب کی حاجت کیا ہے؟ ‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’ ذَکَرْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ۔‘‘ ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی۔ رضی اللہ عنہا ۔ کا ذکر کیا۔‘‘ ([2]) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَرْ حَبًا وَأَھْلًا ۔‘‘ ’’ مَرْحَبًا وَ أَھْلًا۔‘‘‘([3])
Flag Counter