Maktaba Wahhabi

5 - 34
پیش لفظ إنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ، وَنَسْتَغْفِرُہٗ ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ أعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ۔ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ۔ وَأَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔ اس کائنات میں رب ذوالجلال کے بندۂ مومن پر عظیم ترین احسانات میں سے ایک یہ ہے، کہ اس کے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید محبت ہو۔ اہل ایمان ایسے اسباب وو سائل کو جاننے اور سمجھنے کی بہت تڑپ اور شدید آرزو رکھتے ہیں، کہ جن کے ذریعے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نصیب ہو جائے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے۔ توفیقِ الٰہی سے ایسے ہی اسباب و وسائل کو جاننے ، دوسرے لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے اور ان سے فیض یاب ہونے کی خاطر درج ذیل سات اسباب کے متعلق گفتگو کرنے کی کوشش کی گئی ہے: ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی فرضیّت نہ بھولنا۔ ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ثمرات ہمیشہ یاد رکھنا۔ ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات فراموش نہ کرنا۔ ٭ شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ نگاہوں کے سامنے رکھنا۔ ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ کو جاننا اور یاد رکھنا۔ ٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کثرت سے ذکرِ خیر کرنا اور درُود شریف پڑھنا۔
Flag Counter