Maktaba Wahhabi

6 - 34
٭ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں کے احوال پیشِ نظر رکھنا۔ 1۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی فرضیّت نہ بھولنا ہر مسلمان پر لازم ہے، کہ اس کے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت مخلوق میں سے ہر چیز کی محبت سے زیادہ ہو۔ اس بات پر دلالت کناں احادیث میں سے ایک وہ ہے ، جسے امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، کہ: ’’ أنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ: ’’ فَوَ الَّذِيْ نَفْسِيْ بِیَدِہٖ لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰي أَکُوْنَ أحَبَّ إلَیْہِ مِنْ وَالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ۔‘‘[1] ’’یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیںہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد اور بیٹے سے زیادہ پیارا نہ ہو جاؤں۔‘‘ اسی بات پر دلالت کرنے والی ایک اور حدیث وہ ہے،جسے امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، کہ انہوں نے بیان کیا : ’’ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم : ’’لَا یُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتّٰی أکُوْنَ أحبَّ إلَیْہِ مِنْ أہْلِہٖ وَمَالِہٖ وَالنَّاسِ أجْمَعِیْنَ۔‘‘ ‘‘[2]
Flag Counter