Maktaba Wahhabi

183 - 256
تعلیمات رسالت سے قلبی تعلق ، پیکر رسالت سے دل بستگی ،مقصد بعثت سے آگاہی ، شعورِ مقام رسالت ، دینی امور و مسائل سے واقفیت ،تزکیۂ قلب و نظر ، روح کی طہارت، عقیدے کی پختگی ، دل و نظر کی سلامتی ، جذبات کی صحت و صداقت اور تاریخِ عہدِ رسالت سے بہرہ ور ہو۔ نعت ایک مقدس آزمائش ہے، لہٰذا حزم و احتیاط کی قدغن اور نصِّ قرآنی کی پابندی قدم قدم پر پیش نظر رہے ۔ نعت کی قسمیں نعت پر ہندی اثرات کے سبب بعض شاعروں نے گیت ، راگ اور دوہے کے انداز کو بھی نعت کے لیے استعمال کیا ہے ۔ نعت کا موضوع شاعری کی کسی ایک صنف سے مخصوص نہیں، نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توصیف اور ان کی سیرت کا تذکرہ شعرکی کسی بھی صنف اور ہیئت میں ہو سکتا ہے۔ اگرچہ عام طور پر نعت سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی منظوم مدح ہی لی جاتی ہے اور مروّ جہ مفہوم میں اس کا تعلق نظم ہی سے ہے ، البتہ اس کے لیے قصیدے اور مثنوی کی ہیئت بھی استعمال کی گئی ہے ، چنانچہ اگر نعت کا حقیقی تجزیہ کیا جائے تو اس کی دو واضح قسمیں نظر آتی ہیں۔ رسمی نعت رسمی نعت کے ذیل میں وہ نعتیں آتی ہیں جو محض ایک شعری روایت کے طور پر لکھی گئی ہیں۔ شعراء اپنے دیوان کا آغاز حمد و نعت سے کرتے ہیں، اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے کم و بیش ہر شاعر نے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں دو چار اشعار ضرور کہے ہیں یہاں تک کہ غیر مسلم شاعروں نے بھی اپنے شعری مجموعوں کے آغاز میں چند نعتیہ اشعار
Flag Counter