Maktaba Wahhabi

230 - 256
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ (الشہید:644ء) أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللّٰہَ أَظْہَرَ دِینَہُ عَلٰی کُلِّ دِینٍ قَبْلَ ذٰلِکَ حَائِدٖ ’’کیا نہیں دیکھا تم نے کہ اللہ نے اپنے دین کو غالب کردیا ، ہر اُس دین پر جو اس سے پہلے تھا، حق سے پھرا ہوا۔‘‘ وَأَسْلَبَہُ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ بَعْدَ مَا تَدْاعَوْا إِلٰی أَمْرٍ مِّنَ الْغَيِّ فَاسِدٖ ’’اللہ نے اہلِ مکہ کو محروم کردیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جب اُن لوگوں نے سرکشی کے خیال فاسد، یعنی قتل پر کمر باندھی۔‘‘ غَدَاۃَ أَجَالَ الْخَیْلُ فِي عَرَصَاتِہَا مُسَوَّمَۃً بَیْنَ الزُّبَیْرِ وَ خَالِدٖ ’’پھر وہ صبح جب گھوڑے اس کے میدانوں میں جولانیاں دکھانے لگے جو نشان زدہ تھے زبیرو خالد کے درمیان۔‘‘
Flag Counter