Maktaba Wahhabi

235 - 256
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ (المتوفّٰی:670ء) قَضَیْنَا مِنْ تِہَامَۃَ کُلَّ رَیْبٍ وَخَیْبَرَ ثُمَّ أَجْمَعْنَا السُّیُوفَا ’’جب تہامہ کی طرف سے ہم فارغ ہو چکے ، اب دشمنوں کا وہاں کھٹکا نہیں رہا اور خیبر سے بھی فارغ ہو چکے ،پھر ہم نے اپنی تلواروں کو اکٹھا کیا ۔‘‘ نُخَیِّرُہَا وَلَوْ نَطَقَتْ لَقَالَتْ قَوَاطِعُہُنَّ دَوسًا أَوْ ثَقِیفَا ’’ہم نے اپنی تلواروں کو اختیار دیے ہوئے ہیں ، اگر یہ تلواریں بول سکتیں تو کہتیں کہ اب ان کا نشانہ دوس ہوں گے یا ثقیف۔‘‘ وَأَنَّا قَدْ أَتَیْنَاہُمْ بِزَحْفٍ یُحِیطُ بِسُورِ حِصْنِہِمْ صُفُوفَا ’’ہم ایک فوج لے کر ان تک پہنچے ہیں ، ان کے قلعوں کے حصار کو صف بستہ فوج گھیرے ہوئے ہے۔‘‘
Flag Counter