Maktaba Wahhabi

243 - 256
مجذوب سہارن پوری (وفات: 1944ء) کہاں ہند میں وہ بہارِ مدینہ بس اب میں ہوں اور یاد گارِ مدینہ مرا دل ہے اک اختصارِ مدینہ کہ اس میں بسا ہے دیارِ مدینہ زہے عزت و افتخارِ مدینہ شہِ دو جہاں تاجدارِ مدینہ وہ ہر سو کھجوروں کی دل کش قطاریں وہ کہسار، وہ سبزہ زارِ مدینہ وہ مسجد وہ روضہ وہ جنت کا ٹکڑا خوشا منظرِ پُربہارِ مدینہ کہاں جی لگے میرا باغِ جہاں میں ہے آنکھوں میں میری بہارِ مدینہ کہیں جاؤں طیبہ ہی پیشِ نظر ہے مجھے کل جہاں ہے جوارِ مدینہ ادھر دیکھ ادھر اے مری چشمِ حسرت میں دل میں لیے ہوں بہارِ مدینہ وہاں سے میں حُبِّ نبی دل میں لایا یہی تحفہ ہے یادگارِ مدینہ میسر ہو پھر اس کی یارب زیارت کہ مجذوبؔ ہے اشکبارِ مدینہ
Flag Counter