Maktaba Wahhabi

244 - 256
صفی لکھنوی (وفات:1950ء ) اعجاز ہی اعجاز تھے اطوارِ محمد رفتارِ محمد ہو کہ گفتارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ سادگیٔ وضع وہ اندازِ مساوات سرمایۂ آرائشِ دربارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سلمان و سلیماں میں نہ تھا فرق وہاں کچھ تھا ظلِّ ہُما سایۂ دیوارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اقوام کو کس قعرِ مذلّت سے نکالا دنیا پہ ہے احسانِ گراں بارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسلام جو ہے آشتی و امن کا پیغام سمجھو تو اسے مسلکِ ہموارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فطرت کے قوانین کا مجموعہ ہے اسلام ہر قلبِ حق آگاہ طرف دارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مقصود نہ تھی جنگ سے تسخیرِ ممالک پیکارِ حکیمانہ تھی پیکارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت دیا اذن پئے جنگِ دفاعی ہونے لگے مقتول جب انصارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آقائے دو عالم کے غلاموں سے تو پوچھو آزادوں سے بہتر تھے گرفتارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم جنسوں کی اصلاح میں کل عمر بسر کی اللہ رے صفیؔ جذبۂ ایثارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter