Maktaba Wahhabi

249 - 256
عبد الرزاق اویسی میں اک نعت کے بول تم کو سناؤں ہے ممدوحِ رب جو میں گُن اس کے گاؤں کرے جس کی سیرت کی تعریف خالق میں اس کی اداؤں پہ قربان جاؤں میں ہوں اُمّتی خاتم المرسلیں کا ہوں خوش بخت کتنا! نہ پھولا سماؤں ہے مدحِ نبی رات دن کا وظیفہ اسی سے ہی پیاس اپنے دل کی بجھاؤں رہی چومتی آپ کا نقشِ پا جو میں اس راہ میں اپنی آنکھیں بچھاؤں ہو ظاہر مصفّا تو باطن مجلا جو اُس خاکِ پا کا میں سُرمہ بناؤں ہوں مقصودِ بعثت سے میں لاتعلق گو ہر سال میلادِ نبوی مناؤں میں کہتا ہوں نعتیں تو بھرتا ہوں جیبیں مگر ڈھونگ عشقِ نبی کا رچاؤں
Flag Counter