Maktaba Wahhabi

250 - 256
زاہدفخریؔ کاش وہ چہرہ مری آنکھ نے دیکھا ہوتا مجھ کو تقدیر نے اُس دور میں لکّھا ہوتا باتیں سنتا میں کبھی پوچھتا معنی ان کے آپ کے سامنے اصحاب میں بیٹھا ہوتا ہر سیہ رات میں سورج ہیں حدیثیں ان کی وہ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتا علم کا شہر مجھے علم عطا کرتا ہے حرف ملتے نہ اگر جہل میں ڈوبا ہوتا فخریؔ جب مسجدِ نبوی میں اذانیں ہوتیں میں مدینے سے گزرتا ہوا جھونکا ہوتا
Flag Counter