Maktaba Wahhabi

31 - 256
نعت گوئی نعت کی تعریف نعت عربی کا لفظ ہے جس کا مادہ ن، ع، ت ہے۔ یہ لفظ عام طور پر وصف اور بیان کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے، چنانچہ نعت کے لغوی معنی صفت، وصف، جوہر، تعریف، خاصیت، گن اور خوبی کے ہیں۔ خصوصًا جب کسی چیز کی تعریف میں مبالغے سے کام لیا جائے تو اس وقت نعت کا لفظ بولا جاتا ہے۔ نعت کا لفظ ہر اس انسان کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے جو نہایت خوبرو، نہایت عمدہ، حسین و جمیل، معزز اور سبقت لے جانے والا ہو لیکن اصطلاحًا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف بیان کرنے کو نعت کہتے ہیں اورنعت کہنے والے کو ’’ناعت‘‘ کہتے ہیں۔ عربی لغت کے مطالعہ سے لفظ ’’نعت‘‘ کے مفہوم کے بارے میں جو نمایاں تاثرات اُبھرتے ہیں، وہ اس لفظ کو دوسرے ہم معنی الفاظ، مثلاً: وصف، صفت، تعریف اور منقبت وغیرہ سے منفرد اور ممتاز ٹھہراتے ہیں۔ یہ لفظ اوصافِ حمیدہ، اخلاق حسنہ اور صفات محمودہ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کسی شخص کے محض سرسری اوصاف بیان کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا، البتہ نعت کا لفظ اصطلاحًا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محامدو محاسن اور حسن و جمال کے بیان کے لیے مخصوص ہے۔ احادیث میں بھی ’’نعت‘‘ کا لفظ واضح طورپر پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں
Flag Counter