Maktaba Wahhabi

46 - 256
حضرت نوح علیہ السلام آدم علیہ السلام کے بعد نوح علیہ السلام کاتذکرہ بھی اسی استحسان سے ہوتا ہے۔ ؎ خدا نے واقعی آدم کو اور خود نوحِ ذی شاں کو بنایا برگزیدہ جملہ موجوداتِ عالم پر[1] حضرت نوح علیہ السلام اولوالعزم پیغمبروں میں سے تھے، چنانچہ قرآن مجید نے صراحت کی ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے ساڑھے نو سو سال دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیا۔ قرآن پاک میں حضرت نوح علیہ السلام کی دعوت و تبلیغ کا نہایت صراحت سے ذکر ہے: رسالت کی فضیلت دے کے بھیجا نوح کو ہم نے خود ان کی قوم کی جانب تو ان سے وہ یہ کہتے تھے کہ اے لوگو! کرو تم بندگی اس اپنے مولا کی کہ جس کے ماسوا معبود تم سب کا نہیں کوئی اس کے جواب میں قوم نے کہا: کہا ’’اے نوح! کافی کر چکے تکرار تم ہم سے بہت کچھ طول کھینچا ہم سے اس تکرار میں تم نے
Flag Counter