Maktaba Wahhabi

55 - 256
حضرت اسمٰعیل علیہ السلام حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے والد ابراہیم علیہ السلام جو بڑھاپے تک بے اولاد تھے۔ ایک روز انھوں نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فرزندِ ارجمند کے لیے دعا کی: دعا اس طرح ابراہیم نے مانگی کہ اے مولا! مجھے فرزندِ صالح اپنی رحمت سے عطا فرما! دعا قبول ہوئی اور انھیں ایک حلیم الطبع بیٹے کی خوش خبری دی گئی: ’’تو ہم نے ان کو اک بردبار بیٹے کی بشارت دی۔‘‘[1] مقربینِ بارگاہِ الٰہی کو امتحان و آزمائش کی سخت سے سخت منزلوں سے گزرنا پڑتا ہے اور قدم قدم پر جان نثاری اور تسلیم و رضا کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، چنانچہ ابراہیم علیہ السلام نے بڑھاپے اور پیری کی تمناؤں کے مرکز، دن رات کی دعاؤں کے ثمر اور گھر کے چشم و چراغ اسمٰعیل علیہ السلام کو صرف حکم الٰہی کی تعمیل میں ایک بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ دیا: خدایا کرتا ہوں آباد میں اولاد کو اپنی اسی وادیٔ بے آب و گیہ میں بے سہارا ہی
Flag Counter